مہر خبررساں ایجنسی نے گلف نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وجہ سے مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب کی مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق لوگوں کو نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وجہ سے مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔
News ID 1899364
آپ کا تبصرہ